پاکستان کے دشمنوں نے اہم جگہوں پر اپنے لوگ تعینات کررکھے ہیں، مولانا واسع
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے، گزشتہ 4،5 سال سے پاکستان کے دشمنوں نے اپنے لوگ تعینات کردئیے، امریکی صدر کہتا ہے کہ پاکستانی نیو کلیئر سسٹم غیر محفوظ ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو بلیک میل کررہا ہے، بھارت پاکستان کے دشمنوں کی پشت پر کھڑا ہے، جمعیت نے ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات ہے، پاکستان پر برا وقت آنے کی صورت میں جمعیت کے کارکنان ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے، پاکستان کو دولخت ہونے سے بچانے کیلئے مفتی محمود نے آخری کوشش کی جو کامیاب نہ ہوئی، گوجرانولہ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں جس نے سیاست کو نفرت اور دشمنی میں تبدیل کردیا۔
Load/Hide Comments


