ضلعی انتظامیہ کی کمیٹی پر اعتماد نہیں، پنجگور بارڈر پر کاروبار میں آسانی دی جائے، ڈرائیورز یونین

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور ڈرائیورز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی رضا رئیس ولی شاہ محمد انور استاد اسماعیل محمد یار استاد انور ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کے منتخب کردہ کمیٹی کو ہم مسترد کرتے ہیں کہ جنہوں نے پچھلے دور میں اسی کمیٹی نے پنجگور کے کاروبار کو تباہ و برباد کر دیا ایک بار پھر پنجگور کے کے کاروبار کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کہ جن لوگوں کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے پچھلے دور میں سینکڑوں کی تعداد میں ای ٹیگ اسٹیکر خرید و فروخت کی ہے جن کی وجہ سے اصل حقداروں کو روزگار سے محروم کردیا گیا ان کے کاروبار کو ان سے چھین کر خود قبضہ کرلیا انہوں نے کہا کہ ہر کوئی صبح اٹھ کر آئے کہ میں پلان کمیٹی یونین گروپ کا سربراہ قرار دے کر ضلعی انتظامیہ کو بلیک میل کر کے اپنی دکان چمکا کر لوٹ مار کرے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان کمیٹیوں سے پوچھیں آپ کس قانون و آئین کے تحت رجسٹرڈ ہیں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کہاں ہے جن کمیٹی یا گروپ کے پاس رجسٹریشن نہیں ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ ویریفکیشن موجودہ منتخب کمیٹی سے ممکن نہیں مشکوک لوگوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے کاروباری لوگوں کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے کمیٹی کو فوری طور پر ختم کرکے کے سارے معاملات کو سیکورٹی فورسز ایکسائز کے حوالے کیا جائے تاکہ ویریفکیشن کا عمل شفاف طریقے سے ہو سے انہوں نے کہا کہ تحصیل پروم کے لوگوں کا احتجاج قانونی آئینی ہے ویریفکیشن کے عمل وکاروبار انکے بغیر ممکن نہیں ہے کیونکہ پروم کے لوگ بنیادی طور پر ان کی زندگی کا آخری سہارا معاشی ذریعہ بارڈر ہے اور وہ بارڈر کے ذریعے ہی اپنی ذریعہ معاش اپنی زندگی کو چلا رہے ہیں ان سے روزگار چھین کر سرمایہ دار مافیاز کے حوالے کرنا غیر قانونی غیر آئینی عمل ہے ہم انکی مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کہ ڈرائیورز ویلفئیر ایسوسی ایشن پروم کے دھرنے و احتجاج کی حمایت کرتی ہیانہوں نے کہا کہ پنجگور کے جتنے بھی کاروباری لوگ ہیں جو بنیادی طور پر باڈر سے اپنی گزر بسر کر رہے ہیں ان کے معاملات کودیکھا جائے سنا جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزچند لوگوں نے سی پیک کو اپنی ذاتی مفادات کیلئے بند کر کے لوگوں کو اذیت سے دوچار کر کے صرف اپنی بلیک میلنگ چلائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کئے گئے تو چیدگی بارڈر کو بند کریں گے اور پنجگور میں مکمل شٹرڈان ہڑتال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں