اوستہ محمد، مسلح افراد کا پولیس اہلکار پر تشدد، لہولہان کرکے فرار
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) مین بائی پاس پر ضلع اوستہ محمد میں پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان جتک پر دو نامعلوم مسلح افراد کا حملہ آور نے ڈنڈوں سے ہیڈ کانسٹیبل کو لہو لہان کرکے حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان جتک کو نامعلوم مسلح افراد نے دوران ڈیوٹی حملہ کردیا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوراََ طبعی امداد کیلئے سول ہسپتال اوستہ محمد لایا گیا مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


