ٹی 20 ورلڈ کپ،جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست، بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ایڈیلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا۔ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گراۤؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے جس کے بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کی مابین میچ کواٹر فائنل کی صورت اختیار کرچکا ہے۔پہلے بیتنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا اور پروٹیز کو 13 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

دوسری جانب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب سے کچھ دیر بعد 9 بجے میدان سجے گا جب کہ گروپ 2 کی دوسری سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں ہوگا۔ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 27 ویں میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر ایونٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کریں۔اس موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کو شکست دیکر ایونٹ میں اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات کو روشن رکھنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب پروٹیز کو نیدر لینڈز کیخلاف شکست کے ساتھ ہی پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، جو ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ٹھہرے گی۔
پاکستان ٹیم ،کپتان بابراعظم، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی۔
بنگلادیش ٹیم ،کپتان شکیب الحسن، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، سومیا سرکار، عفیف حسین، مصدق حسین، ںور الحسن، تسکین احمد، نسوم احمد، مستفضر الرحمن اور عبادت حسین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں