یونیورسٹی آف تربت میں دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
تربت (انتخاب نیوز)یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجان محمد نے کہاہے تربت یونیورسٹی میں تدریسی نظام میں مزید بہتری لانے اور اس کو جدیدطرزکے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لئے مختلف یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کے تعاون سے اساتذہ کی تربیت اور ترقی کے لئےایک جامع فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام پرعملدرآمدجاری ہے۔اور فیکلٹی ممبران کی پیشہ ورانہ ترقی کے لئے تمام وسائل برئے کارلائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تربت یونیورسٹی میں دوروزہ کسکیڈنگ تربیتی سیشنز کے کامیاب انعقاد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے۔یونیورسٹی آف تربت میں یو ایس پاکستان یونیورسٹی پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام کے تحت "ماڈرن کلاس روم ٹیچنگ” کے موضوع پردوروزہ کسکیڈنگ تربیتی سیشن فیزٹو کا انعقادکیاگیا جس میں یونیورسٹی اف تربت کے ماسٹرٹرینرزنے بطورریسورس پرسنز شرکت کی۔کسکیڈنگ ٹریننگ سیشنز میں یونیورسٹی آف تربت کے فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا۔تربیتی سیشنز کی مانیٹرنگ کے لئے بیوٹمزگرانٹ لیڈٹیم بھی موجودتھی جس میں ڈاکٹر بلال سرور، ڈاکٹر فوزیہ احمد، ڈاکٹر راجہ رب نواز اور ڈاکٹر ایس ایم نبیل شامل تھے۔ اس موقع پربیوٹمزگرانٹ لیڈٹیم اور تربت یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے درمیان انٹرایکٹیوسیشن کا اہتمام بھی کیاگیا جس میں ڈاکٹر بلال سرور اور ڈاکٹر فوزیہ احمد اپنے علم،تجربات اور پیشہ ورانہ مہارت سے شرکاءکو آگاہ کیا۔بیوٹمزکی ٹیم نے دوروزہ کسکیڈنگ تربیتی سیشن میں فیکلٹی ممبران کی فعال شرکت، کارکردگی اور مختصروقت میں تربت یونیورسٹی کی بے مثال کامیابی کوسراہا۔ان کا کہناتھاکہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجان محمد کی قیادت میں تربت یونیورسٹی ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ٹریننگ سیشن کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹراورق اور لیڈنگ ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر غلام جان نے ٹریننگ کے شرکائ اوربیوٹمز گرانٹ لیڈ ٹیم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔تربیتی سیشن کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے تربیتی سیشن کے انعقاد میں تعاون اورراہنمائی کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہناتھا کہ کسکیڈنگ تربیتی سیشن فیزتھری کا انعقادبہت جلدکیاجائے گا جس میں فیزٹوکے شرکائ سیکھے ہوئے مہارت کودوہراہیں گے اورعملدرآمدی رپورٹ پیش کریں گے۔کاسکیڈنگ ٹریننگ سیشن کے ماسٹر ٹرینرز ڈاکٹر غلام جان، مہناز بشیر، مصدق، ماہ جبین فقیر اور زاہدہ محراب نے مختلف سیشنز سیشنز کا انعقاد کیا۔


