زیارت میں ژالہ باری اور ہلکی بارش، گیس کی سپلائی معطل

زیارت (انتخاب نیوز) وادی زیادت میں برف نما ژالہ باری جبکہ شہر و وگردونواح میں ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ، گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ اتوار کو وادی زیارت زیرو پوائنٹ پر برف نما ژالہ باری اور شہر و وگردونواح میں ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ اس دوران وادی زیادت میں گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی۔ دریں اثناء چوتیر شیرین سنجاوی میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل بارش وبعض پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سردی کے آتے ہی زیارت، سنجاوی کے شہریوں نے گرم چادریں نکال لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں