کوسٹ گارڈز نے جیوانی کے علاقے بندری کے ساحل سے صفائی کا آغاز کردیا

کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیوانی کے علاقے بندری کے ساحل سے صفائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے آفسران اور جوانوں نے ساحل پر پڑے کچرے اٹھا کر صفائی مہم کا آغاز کردیا۔صفائی مہم کا مقصد مقامی لوگوں کو صفائی کے متعلق آگاہی فرام کرنے کے ساتھ ساتھ جیوانی کے ساحلی علاقوں کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز ساحلی علاقیوں کی صفائی سے نہ صرف سمندری حیات کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے بلکہ اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کے وہ بھی ساحل کی صفائی میں حصہ لئے اور کْوڑا کَرکَٹ ساحل سے دور پھینکیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ساحل کی پاسبانی کے ساتھ ساتھ صفاء کے لے بھی پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں