عمران خان پر حملے کا معاملہ، ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات کا بھائی گرفتار
گوجرانوالہ(انتخاب نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے معاملے میں ایک اور گرفتاری عمل میں آئی ہے ،پولیس نے ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات میاں نذیر کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے معاملے میں سی ٹی ڈی نے وزیرآباد سے موبائل مارکیٹ سے ایک اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ،ذرائع کاکہناہے کہ حراست میں لئے جانے والے نوجوان کا نام احسن ہے۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ احسن کا تعلق بھی وزیرآباد کے قصبے سوہدرہ سے ہے ،احسن ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات میاں نذیر کا بھائی ہے ،ذرائع سی ٹی ڈی کا کہناہے کہ مرکزی ملزم نوید سمیت ابھی تک 5 افراد زیر حراست ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


