ایچ آر سی پی کا پروگریسو یوتھ الائنس کے چار طلبہ کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد (انتخاب نیوز)ایچ آر سی پی نے 2 نومبر کو کراچی میں پروگریسو یوتھ الائنس کی طرف سے نکلنے والی ایک ریلی کے بعد چار طالب علم کارکنان پر بغاوت کی اعانت کرنے اور بلوائی تشدد کو ہوا دینے کی بنیاد پر ایف آئی آر کے اندراج پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے غیر ضروری طور پر سخت ردعمل معلوم ہوتا ہے۔ ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔ مزید برآں ، لوگوں کو پرامن طریقے سے جمع ہونے اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کو استعمال کرنے سے روکنے کے لیے پی پی سی کی دفعات 131 اور 153 بے جا طور پر لاگو نہیں ہونی چاہییں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں