حقیقی آزادی کے حصول کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں، پی ٹی آئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جمعہ خان خلجی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی غلامی سے نجات اور عوام کے حقیقی آزادی کا حصول ہے، چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے ہونے کے باوجود جس بہادری و جذبے سے ڈٹ کر کھڑے رہے، اسے پاکستانی قوم کبھی نہیں بھولے گی، ہم مرتے دم تک حقیقی آزادی کے حصول کے عمران خان کا شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو امپورٹڈ حکومت رجیم چینج کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی کرپشن چھپانے، کیسز معاف کرانے اور پاک سرزمین کا سودا ڈالرز کے بدلے کیا، جس کی وجہ آج غریب عوام بنیادی ضرویات پانی، بجلی، گیس اور آٹا، چینی کے دستیابی سے محروم ہے لیکن آج پوری پاکستانی قوم عمران خان کے دست بازوں میدان میں موجود جو اس نااہل اور امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔


