عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج
گوجرانوالہ (انتخاب نیوز) عمران خان پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج۔ سپریم کورٹ نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


