حکومت پسماندہ علاقوں میں اختیارات کی منتقلی کا منصوبہ متعارف کرارہی ہے‘ فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اختیارات کی منتقلی کا منصوبہ متعارف کرارہی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتیں مالیاتی وسائل نچلی سطح پر منتقل نہیں کرسکیں جس کے باعث ملک کے پسماندہ علاقوں میں مقیم آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے اور حکومت اسے یقینی بنائے گی۔
Load/Hide Comments


