جوڈیشل کمیشن کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کو مستقل کرنیکی سفارش
اسلام آباد(انتخاب نیوز)جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز مستقل کرنےکی سفارش کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آبادہائی کورٹ کے3 ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس ثمن رفعت کو مستقل کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حتمی منظوری کے لیے ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


