بولان میں شدید بارش کے باعث پنجرہ پل سے ملحقہ عارضی راستہ بہہ گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان کے مقام پر شدید بارشوں کے باعث پنجرہ پل سے ملحقہ ٹریفک کیلئے بنایا گیا عارضی راستہ بہہ گیا کو ئٹہ سبی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی ، شاہراہ کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بولان کے علاقے میں پنجرہ پل کے قر یب ٹریفک کےلئے بنایاگیاعارضی راستہ سیلابی ر یلے میں بہہ گیا ہے عارضی راستہ رواں سال مون سون میں شدید بارشوں کے باعث پنجرہ پل ٹوٹ جانے کے بعد بنا یاگیاتھاتاہم اب پنجرہ پل کے قریب عارضی را ستہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے کوئٹہ،سبی شاہراہ پر ٹریفک بلاک ہو گئی ٹریفک بلاک ہونے سے بولان میں پنجرہ پل کے اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیںجس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ،مقامی انتظامیہ نے واقعہ کے بعد موقع پہنچ کر راستہ کی بحالی کا کام شروع کر دیا اور منگل کی شام راستے کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں