کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ ،زیارت، پنجگور ،ژوب، خضدار، لسبیلہ، بار کھان، گواد ر،کیچ،تربت اور آواران میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور میں44، ژوب میں5، لسبیلہ میں2 ملی بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج ( بد ھ ) کو کوئٹہ ، بارکھان، پشین، سبی، کوہلو، لورالائی، مستونگ،زیارت، چمن، مو سی ٰ خیل،ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
Load/Hide Comments


