نوشکی، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

نوشکی (انتخاب نیوز) شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث زمباد گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ دیا تفصیلات کے مطابق نوشکی شہر کے قریب جنگلات ایریا میں شاہراہ پر تیز رفتار کے باعث موٹر سائیکل سوار کو کچل کر شدید زخمی کردیا جسے فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا مگر زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جسکی شناخت محمد قاسم ولد حاجی محمد صدیق محمد حسنی سکنہ کلی جورکین کے نام سے ہوئی ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس نے زمباد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں