پاکستان اس وقت سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،کوآرڈی نیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ءاور وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر عبدالفتح جمالی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سیا سی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ، عمران خان بیرونی قوتوں کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے جو مادر ملت کے دشمن ہیں،پاک فوج نے ملک کو بیرونی واندرونی دشمنوں سے بچانے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہون نے کہاکہ عمران خان بیرونی آقاوں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں،ملک کاہر غیرت مند شہری اور بچہ بچہ اپنے پاک فوج کے ساتھ ہے ، پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔عبد الفتح جمالی نے عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے میجر جنرل فیصل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی باتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج کے سربراہان کے خلاف ایسی باتیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر واہ نہیں ہو سکتے عمران خان بیرونی قوتوں کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے جو مادر ملت کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پاک فوج اور پاکستان کی سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گا میجر جنرل فیصل کی ملک کے لئے بے پناہ قربانیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں فورسز نے ملک کو بیرونی واندرونی دشمنوں سے بچانے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔


