عالمی رہنماﺅں کو سیلاب کے بعد درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا،وزیراعظم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ، عالمی رہنماﺅں کو سیلاب کے بعد تعمیر نو کے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، کاپ 27 کے موقع پر عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں ہوئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ عالمی رہنماﺅں کو سیلاب کے بعد تعمیر نو کے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، ملاقاتوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔
Load/Hide Comments


