ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیتنے کیلئے 153رنز کا ہدف

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیتنے کیلئے 153رنز کا ہدف دیدیا ۔سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر پاکستان کو پریشر میں لیکر آئیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جلد وکٹیں گرا کر دباو¿ بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی کو ممکن بنائیں۔قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ ایک دوسرے کے ا?منے سامنے آئی ہیں، جس میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ پاکستان نے حریف ٹیم کو 4 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ کیویز 2 بار کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں