خضدار، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے مزید دو بچیوں کی نعشیں نکال لی گئیں

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے مذید دو بچیوں کی نعشیں نکال لی گئیں ، ایک خاتون اور تین بچیاں پانی کے ریلے میں بہہ گئیں تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر محمد الیاس کبزئی اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں کے باعث اندراجی چیلکی میں بارش کے ریلے میں بہہ جانے والے تمام چاروں افراد کی نعشیں نکال لی گئی۔ گزشتہ روز خاتون اور بچی کی نعش نکال لی گئی تھی جبکہ ایک بچی کی نعش رات گئے اور ایک کی نعش آج صبح نکال لی گئی۔ جن کی شناخت 35 سالہ فریدہ بی بی، 8 سالہ سلمہ بنت محمد نواز 7 سالہ شکیلہ بنت محمد حنیف اور 14 سہ بانی بنت محمد ایوب کے نام سے ہوئی۔ لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری کہنا تھا علاقہ دور اور دشوار گزار ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سنا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں لیویز نے کافی محنت اور کوششوں کے بعد ریلے میں بہہ جانے والے تمام افراد کی نعشیں نکال لی ہے۔ جن میں ایک خاتون اور تین بچیاں شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں