جرمنی میں ہزاروں افراد کا ’کورونا اقدامات‘ کے خلاف احتجاج

برلن:جرمنی کے متعدد شہروں میں ہزاروں افراد نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ حکومتی پابندیوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ اس سلسلے میں ہفتہ سولہ مئی کو سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ جنوب مغربی شہر اشٹٹ گارٹ میں ہوا جس میں پانچ ہزار مظاہرین شریک تھے۔ اس کے علاوہ میونخ، فرینکفرٹ، برلن ہیمبرگ اور بریمن میں بھی مزید مظاہرے کیے گئے۔ دوسری جانب برلن میں ’کورونا احتجاج‘ کے خلاف بھی متعدد ریلیاں نکالی گئیں اور متنبہ کیا گیا کہ دائیں بازو کے گروہ اور سازشی نظریہ کے حامل افراد اس کورونا احتجاج میں سرگرم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں