ڈاکٹریاسمین راشد اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت اہم اجلاس
لاہور(انتخاب نیوز) صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حماداظہر، ڈاکٹرعظیم الدین زاہد،نوشین حامد، سعدیہ سہیل،راجہ شکیل زمان، ڈاکٹر عاطف الدین،شنیلہ علی،آمنہ جنجوعہ، زبیرخان نیازی،طارق حمید، طارق ثناءباجوہ و دیگر رہنماءموجود محمودقریشی اورڈاکٹر یاسمین راشدنے اجلاس کے دوران حقیقی آزادی مارچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔زبیرخان نیازی و دیگررہنما¶ں نے حقیقی آزادی مارچ کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کل 10نومبر بروزجمعرات کو وزیرآباد سے حقیقی آمادی مارچ کادوبارہ آغاز کریں گے۔ عمران خان نے پاکستان کے استحکام کیلئے واضع موقف اختیار کیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے ثمرات انشاءاللہ عوام تک ضرور پہنچیں گے۔ عمران خان ذاتی مفادات کی سیاست کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔ عمران خان سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ عمران خان پاکستان کی دنیامیں عزت بحال کرنے حقیقی آزادی مارچ کررہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان پاکستان میں موروثی سیاست کے خلاف ایک کامیاب تبدیلی کا نام ہیں۔ آج پوری دنیا امپورٹڈ سرکار کے کارناموں سے واقف ہو چکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف حقیقی آزادی مارچ پاکستانی نسلوں کی بہتری کیلئے کررہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی فرمائشی ایف آئی آر مستردکرچکی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کوئی چھوٹی بات نہیں۔ پوری دنیانے عمران خان پر قاتلانہ حملے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کی خاطر سامراجی نظام کے خلاف نکلے ہیں۔ آج پوری پاکستانی قوم کی نظریں صرف اورصرف عمران خان کی جانب ہیں۔ پاکستانی قوم کو امید ہے کہ اگرنظام میں تبدیلی لاکرعوام کو ریلیف کوئی دے سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ کل وزیر آباد سے کارکنان وعوام پورے جوش و جذبے سے حقیقی آزادی مارچ میں حصہ لیں گے۔


