پرویز رشید نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ مجھ سے قسم لے لیں سب ویڈیوز مریم نواز کے پاس ہیں،عارف حمید کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز رشید نےایف آئی اے کو کہا ہے کہ مجھ سے قسم لے لیں سب ویڈیوز مریم نواز کے پاس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پرویز رشید نےایف آئی اے کو کہا ہے کہ مجھ سے قسم لے لیں سب ویڈیوز مریم نواز کے پاس ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پرویز رشید نے ایف آئی اے کو بیان دیا ہےکہ نواز شریف کو سزا دینے والے جج ارشد ملک کی ویڈیو کی تمام تر کاپیاں مریم نواز کے پاس موجود ہیں، ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ دوران تفتیش پرویز رشید نے بتایا کہ جج صاحب کی جو بھی ویڈیو بنی ہے وہ مریم نواز کو دے دی گئی تھیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ جج ارشد ملک کی دوسری ویڈیو مریم نواز نے دیکھی ہے۔ویڈیو مسلم لیگ ن کے تین اور قائدین نے بھی دیکھی ہے، ایف آئی اے ان سے پوچھتی ہے کہ یہ ویڈیو کون بنا رہا ہے؟ تواسکا ان کے پاس جواب نہیں ہوتا۔ اس سے قبل اپوزیشن نے یہ بیان دیا تھا کہ نواز شریف کو سزا دینے والے جج ارشد ملک کی ایک اور گندی ویڈیو بھی موجود ہے جس کے ذریعے سے حکومت ارشد ملک کو بلیک میل کر رہی ہے۔ ن لیگ کے رہنما ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک ویڈیو سے متعلق سب کچھ میرے پاس لندن میں ہے،پاکستان ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ وہ چھاپے مار کر عمران خان کو تسلی دے رہے ہیں۔ انہوں ابھی تک میرے بھتیجے کو جیل میں رکھا ہوا ہے۔ایف آئی اے کی کوشش ہے کہ اس پر 480 لگایا جائے۔ آج تک ویڈیو کیس سے متعلق ایف آئی اے نے مجھ سے کچھ نہیں پوچھا۔ویڈیو کا شریف خاندان میں کسی کو پتہ نہیں تھا ،میں نواز شریف کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے جاتا تو دیکھتا تھا کہ وہ کتنی تکلیف میں ہیں۔ارشد ملک نے مجھے یہ بھی بتایا کہ اس نے دباو¿ میں آ کر فیصلہ دیا۔ کیس بنانے والے نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ ناصر بٹ نے مزید کہا تھا کہ جج ارشد ملک سے ملاقات کے لیے اپنے اکاو¿نٹنٹ کو لے کر پہنچا، میں نے اپنے اکاو¿نٹنٹ سے کہا تھا کہ ارشد ملک جو کچھ کہیں اسکو ریکارڈ کر لو، جج ارشد ملک نے مجھے کچھ لکھ کر دیا اور کہا کہ اس سے ثابت ہو جائیگا کہ نواز شریف بے قصور ہیں، انھوں نے مجھے ایسی باتیں بتائیں کہ سن کر حیران ہو گیا۔انھوں نے کہا کہ میں نے مریم نواز کر فون کیا اور کہا کہ نواز شریف کے مقدمے کے خلاف ثبوت لارہا ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ ویڈیو سے متعلق جج ارشد ملک کو پتا نہیں تھا، مجھے یہ نہیں پتا تھا کہ ویڈیو کا اتنا بڑا سکینڈل بن جائیگا۔ انکا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک بار بار نواز شریف سے ملاقات کا اصرار کرتے رہے، ان کے بے حد اصرار پر نواز شریف سے بات کی۔انکا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کہتے ہیں کہ سزا کا فیصلہ دباو¿ میں آ کرکیا، سزا کو 10 سال سے کاٹ کر 7 سال کر دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کہتے ہیں کہ انھیں بھی سزا کا دکھ ہے، انکو ڈراو¿نے خواب آتے ہیں۔ ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ میری جج ارشد ملک سے ہیلو ہائے رہتی ہے،اگر انکو بلیک میل کرتا تو ان سے ملاقات کیسی ہوتی، ،انکا مزید کہنا ہے جج ارشد ملک کے کسی آڈیو پیغام کا مجھے نہیں پتا، مجھ سے ایف آئی اے نے کسی قسم کا سوال نہیں کیا، میرے اکاو¿نٹنٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں