آئی ایم ایف بنگلادیش کو 4.5 ارب ڈالر قرضہ دینے پر راضی
ڈھاکہ:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بنگلادیش کو 4.5 ارب ڈالر قرضہ دینے پر راضی ہوگیا ہے۔بنگلادیشی وزیر خزانہ اے ایچ ایم مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، عالمی ادارے نے 4.5 ارب ڈالر کے امدادی پروگرام کی عارضی رضامندی دی ہے۔بنگلادیشی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معاہدے سے معاشی عدم استحکام کو معاشی بحران بننے سے روکنے میں مدد ملے گی۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کئی ماہ سے مہنگائی اور زرمبادلہ میں کمی کا سامنا کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ سے بنگلادیش کے لیے قرضے کی منظوری آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے بعد بنگلادیش آئی ایم ایف سے قرضہ لینے والا جنوبی ایشیا کا تیسرا ملک ہے۔
Load/Hide Comments


