لانگ مارچ کیلئے کراچی میں کنٹینر کی تیاری، اسد عمر اسلام آباد لیکر جائیں گے

کراچی (انتخاب نیوز) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کیلئے کراچی میں حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، سیکرٹری جنرل اسدعمرکیلئے کراچی میں کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ سابق ایم این اے اکرم چیمہ کی جانب سے کنٹینر تیار کرایا جارہا ہے جبکہ سابق ایم پی اے فہیم خان اور اکرم چیمہ تمام کام کی نگرانی کررہے ہیں۔ کنٹینر جلد سے جلد فیصل آباد کیلئے روانہ کردیا جائے گا، اسد عمر فیصل آباد سے اسی کنٹینر کے ہمراہ قافلہ لیکر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں