صدر مملکت عارف علوی کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ، ورکشاپ میں شرکت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو)اسلام آباد کا دورہ کیا اور 24 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے کامیاب شرکا کو منعقد تقریب میں اسناد سے نوازا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورکشاپ میں ارکانِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں، بیوروکریٹس، سفیروں، مسلح افواج کے سینئر افسران شامل تھے۔ ورکشاپ میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد سکیورٹی امور کو سمجھنا اور اس بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔بیان کے مطابق شرکا کو قومی سلامتی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہی دی گئی، صدر نے ورکشاپ کے شرکا کو قومی سلامتی سے متعلق ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر نے ملکی قیادت کیلئے نیشنل سیکورٹی ورکشاپس کے انعقاد میں این ڈی یو کے کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں