اوتھل، پہاڑوں میں چھپائی گئی 9 سو کلو گرام منشیات برآمد
اوتھل (انتخاب نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، 57.330 ملین ڈالر ما لیت کی 900 کلوگرام حشیش برآمد کر لی گئی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی کے علاقے شادی کور سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ برگیڈئیر غلام عباس نے متعلقہ یونٹ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت اور سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کئے شادی کور کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران پہاڑوں میں چھپائی گئی 900 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 57.330 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
Load/Hide Comments


