ترکی میں 5 افغان باشندوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

انقرہ: ترکیہ کے دارالحکومت میں 5 افغان باشندوں کی ایک ہفتے پرانی لاشیں ملی ہیں جنھیں مبینہ طور پر تیز دھار چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایک گھر سے 5 افغانیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ اشوں پر تیز دھار چاقو کے ضربوں کے گہرے زخم بھی موجود ہیں۔ مقتولین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولین کے لواحقین نے پولیس میں ان پانچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی تاہم مزید تفصیلات ان کے اہل خانہ کو بھی معلوم نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قتل کی لرزہ خیز واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی طور پر قتل کے محرکات کا اندازہ نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں