ٹی20 ورلڈکپ فائنل، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 138رنز کا ہدف

میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 138رنز کا ہدف دیدیا، پاکستانی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 138 رنز بنالیے۔میلبرن میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے، کپتان بابراعظم 32 اور شان مسعود 38 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 15، محمد حارث 8، شاداب خان 20، محمد نواز 5، محمد وسیم جونئیر 4، افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے،انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل راشد اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں محکمہ موسیمات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ میلبرن میں کہیں دھوپ اور کہیں بادل تاحال موجود ہیں لیکن بارش کے امکانات 95 سے کم ہوکر 45 فیصد پر آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں