تربت‘دشت بل نگور میں نا معلوم افراد نے موبائل ٹاور نذر آتش کردیا
تربت(نمائندہ انتخاب) اہلیان دشت نگور نے کہا ہے کہ دشت بل نگور پیروتگ میں زونگ ٹاور کو نامعلوم افراد کی جانب سے نذر آتش کرنے کی وجہ سے علاقہ میں موبائل سروس معطل ہے اور لوگ کمیونیکیشن و رابطہ کاری میں سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، علاقہ مکینوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے قیمتی سہولیات کو اس طرح نشانہ بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں اہلیان بل نگور اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے موبائل ٹاور کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ علاقے میں کمیونیکیشن کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوسکے۔
Load/Hide Comments


