کراچی، مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکا،میاں بیوی سمیت3 بچے جھلس گئے
کراچی(انتخاب نیوز) نئےگولیمارمیں واقع مکان میں گیس کے اخراج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس سے میاں ، بیوی اورتین بچے جھلس کر زخمی ہوگئے.دھماکے کے نتیجے میں گھریلو سامان بھی خاکسترہوگیا۔بدھ کی صبح رضویہ تھانے کےعلاقےنئےگولیمارپھول والی گلی میں واقع مکان کے پہلی منزل پر گیس لیکج کے باعث زورداردھماکہ ہوادھماکے کے باعث مکان کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کے باعث مکان میں ا?گ بھڑک اٹھنے سےمکان میں موجود میاں بیوی اور3بچے جھلس کرشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرسول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے فوری طورپر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کرلیا۔رضویہ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمیوں ہونے والوں میں گھر کا سربراہ45 سالہ ویسم ولد یوسف اس کی اہلیہ 35 سالہ امبرین اور3 بچے 6 سالہ سمیع ،8 سالہ امہ حبیبہ اور 10 سالہ روباب شامل میں پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھرمیں موجود بیڈ اوردیگرگھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسرعابد نے بتایا کہ دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والا وسیم گھرسے کھانا بنا کر ٹھیلے پرفروخت کرنے کا کام کرتا ہے،اہل علاقہ اورگھروالوں کے مطابق منگل کی شب علاقے میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گیس کی سپلائی معطل تھی اور وسیم اپنے گھرکھانا پکانے کی تیاری کررہا تھا۔گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے وسیم نے گیس کی لائن کا والو کھلا چھوڑ دیا اورسوگیا۔ رات کسی وقت علاقے میں گیس کی فراہمی بحال ہوئی تو وسیم کے گھر میں گیس والو کھلا ہونے کی وجہ سے گیس کمرے میں بھر گئی اورصبح سواسات بجے کے قریب وسم نے اٹھ کرکھانا پکانے کے لیےجسے ہی چولہا جلانے کے لیےماچس جلائی توکمرے میں گیس موجود ہونے کی وجہ سے زورداردھماکہ ہوا۔انھوں نے بتایا کہ جس مکان میں دھماکہ ہوا وہ ایک کمرے پرمشتمل ہے اورکمرے میں کھڑکیاں موجود ہونے کی وجہ سے کمرے میں موجود گیس دھماکے کی صورت میں کھڑکیاں ٹوٹنےکی وجہ سے باہر نکل گئی اگر کمرےمیں کھڑکیاں موجود نہ ہوتیں تو بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی۔


