بازئی قبائل کی سیٹلمنٹ میں سینیٹر عبدالقادر نے دس ارب روپے سے زائد رقم کمائی، عارف محمد حسنی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی عارف جان محمد حسنی نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے محکمہ مال کی توجہ اہم مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سات ماہ سے کوئٹہ کے دس سے پندرہ موزع جات جن میں نوحصار، نواں کلی اور سمنگلی شامل ہیں کی اب تک کتنی سٹیلمنٹ ہوئی ہے نیز 2017ء سے نوحصار اور سمنگلی کی جتنی سیٹلمنٹ ہوئی ہیں اس بابت تفصیل فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ بازئی قبائل کی سیٹلمنٹ میں سینیٹر عبدالقادر نے دس ارب روپے سے زائد رقم کمائی ہے اس کی تحقیقات کرائی جائے اور سیٹلمنٹ کی آڑ میں نوحصار میں جو کچھ ہورہا ہے اسکو روکا جائے۔ رکن اسمبلی عارف محمد حسنی نے مزید کہاکہ محکمہ پیٹرولیم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاور اسٹیشن قائم کئے ہیں جب کہ چاغی میں اب تک پاور اسٹیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا اس مسئلے کو بھی مذکورہ کمیٹی اٹھائے انہوں نے کہاکہ مچھ سے چھ کوئلہ کانکنوں کا اغوا کیا گیا ہے صوبائی حکومت انکو جلد از جلد بازیاب کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں