کوئٹہ، پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی اور بچے کو زخمی کرنے والے 2ملزمان گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی ، ائیرپورٹ روڈ پر ڈکیتی اور بچے کو زخمی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ پہلے ایئرپورٹ کے ایریا میں ایک گھرکے اندر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ا جس میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا تھا ، اس سلسلے میں بعد ازاں پولیس تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ نمبر 320/2022بجرم 397 درج رجسٹر ہوا جس کا ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسد ناصر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کوئٹہ نے انتھک محنت اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر کے مختلف ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے گزشتہ روز ڈکیتی میں ملوث ملزمان محمد رضوان ولد محمد معصوم سکنہ ایسٹرن بائی پاس کوئٹہ اور احمد ولد گل محمد ساکن سریاب کو گرفتار کرلیا جنہیں تفتیش کے لئے ائیرپورٹ روڈ پولیس تھانہ کے حکام کے حوالے کردیا ، گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔


