چمن، پاک افغان سرحدی حکام کی میٹنگ، سرحد کھولنے اور فائرنگ واقعے کی مشترکہ تحقیقات پر اتفاق

چمن (انتخاب نیوز) باب دوستی پر پاک افغان سرحدی حکام کی فلیگ میٹنگ۔ گزشتہ اتوار کو فائرنگ واقعے اور بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی اور افغان شہریوں کو کل اپنے اپنے ملک جانے کی اجازت پر اتفاق۔ باب دوستی پر ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے مشترکہ مکینزم بنایا جائے، فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مشترکہ تحقیقات کی جائیں، کسی بھی واقعے پر دونوں ممالک مشترکہ تحقیقات کریں، پاکستان کی تجویز۔ باب دوستی پر افغان مسافر خواتین کی چیکنگ کیلئے الگ روٹ ہو، خواتین کی چیکنگ کیلئے پاکستان خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کرے، افغانستان کی تجویز۔ پیر کو دوبارہ فلیگ میٹنگ اور اباب دوستی کھولنے کافیصلہ کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں