تربت‘ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق
تربت (نمائندہ انتخاب) دشت کھڈان میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق، ضلع کیچ کی تحصیل دشت کے ہیڈکوارٹر کھڈان میں ایف سی اہلکار پٹرولنگ کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے ایف سی کے صوبیدارمحمود جاں بحق ہوگئے، ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تمپ کورجو سے لاش برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل تمپ کے علاقے کورجو سے لاش برآمدہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کردیاگیاہے، لاش کی شناخت اللہ داد عرف واجو ولد مہم جان ساکن آسیہ آباد تمپ کے نام سے کی گئی۔
Load/Hide Comments


