جھل مگسی، کسانوں کو بلا معاوضہ گندم کے بیج کی فراہمی کا آغاز
جھل مگسی (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین کی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ ہدایت اللّہ جاموٹ و ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت توسیع جھل مگسی غلام سرور مگسی کی نگرانی میں حکومت بلوچستان کی جانب سے شعبہ ذراعت کی بحالی اور سیلاب متاثرہ کسانوں کی معاونت کیلئے صوبے بھر کی طرح تحصیل گنداواہ کے کسانوں کو بھی بلا معاوضہ گندم کے بیج کی فراہمی کا عمل گزشتہ روز سے جاری ہو چکا ہے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین نے کہا ہے کہ شعبہ ذراعت کی بحالی کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام وسائل بروئے کار لائے جاریے ہیں اور سیلاب متاثرہ کسانوں کی معاونت کیلئے ربیع کی فصل کیلئے گندم کے بیج کی تقسیم کا سلسلہ ضلع جھل مگسی میں جاری ہو چکا ہے جوکہ انشائ اللّہ صاف و شفاف طریقے سے ضلع جھل مگسی کے کسانوں کو بیج کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں اب کسانوں و زمینداروں کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ریلف پیکجز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی زمینوں کو پھر سے لہلہاتی کھیتوں میں تبدیل کریں۔


