ایران نے فردا جوہری سائٹ پر یورینیم کی 60 فیصد افزودگی شروع کردی
تہران:ایران نے فردا جوہری سائٹ پر یورینیم کی 60 فیصد افزودگی شروع کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو خط لکھ کر اس بار ے میں مطلع کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورینیم افزودگی آئی اے ای اے کی حالیہ قرارداد کے جواب میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے آئی اے ای اے کی قرارداد کو سیاسی قرار دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران 3 غیر اعلانیہ جوہری سائٹس سے متعلق تحقیقات میں تعاون کرے۔
Load/Hide Comments


