پاکستان میں غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس کا استعمال 25 فیصد اموات کی وجہ بن گیا

لاہور:پاکستان میں 70 فیصد مریض غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس استعمال کر رہے ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے اور ہر سال ہونے والی 25 فیصد اموات کی وجہ اینٹی بائیو ٹکس کا غیر ضرروی استعمال بھی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق اس وجہ سے پہلے سے موجود اکثر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہو تی جارہی ہیں، اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں احتیاط برتیں، یہ شعور اجاگرکرنے کیلیے اسلام آبادمیں آگاہی واک ہوئی۔ماہرین صحت نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر ہرگز کوئی دوا نہ لیں، نزلہ، زکام،کھانسی، خراب گلے یاوائرل انفیکیشن کی صورت میں اینٹی بائیوٹکس کااستعمال غیرضروری ہے۔ڈاکٹرز نے کہاکہ اینٹی بائیوٹکس کے مسلسل استعمال سے طویل مدتی امراض جنم لے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں