500وینٹی لیٹرز بطور سٹرٹیجک ذخائر محفوظ ہیں‘ این ڈی ایم اے

لاہور:500سے زائد وینٹی لیٹرز قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے گودام میں بطور سٹرٹیجک ذخائر محفوظ ہیں اور انہیں صوبوں کو ان کی ضروریات کے مطابق حوالے کیا جائے گا۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی ضروریات کے مطابق سندھ میں کافی وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔این ڈی ایم اے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو وفاق کی جانب سے امداد فراہم کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments


