گوادر، پولیس کا چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک )ایس ایس پی گوادر جناب نجیب اللہ پندرانی صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی گوادر جناب چاکر خان صاحب کی زیر نگرانی ایس ایچ او گوادر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چور،ملزم1 ، اکرم ولد شے اکبر قوم بلوچ سکنہ شمبے اسماعیل وارڑ گوادر2 ،سلیم ولد دلسرد قوم بلوچ سکنہ سربندر کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے چوری شدہ سامان موبائل برآمد کرلیا گیا،جبکہ 3′ نادل ولد موسی قوم بلوچ سکنہ شنکانی در گوادر،4عبد الرشید عرف یعنی کے ولد مجید قوم بلوچ سکنہ ٹوباغ وارڈ گوادر کو بمہ منشیات گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،ایک اور کاروائی میں اشتہاری مجرم ، 5 اکبر عرف آکو ولد شاہ گل قوم بلوچ سکنہ اسماعلہ وارڑ گوادر کو گرفتار کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں