محکمہ بی اینڈ آر میں پروموشن نہ ملنے کیخلاف سیکڑوں ملازمین کا کوئٹہ ریڈ زون میں دھرنا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ملازمین اور درجہ چہارم مزدوروں کی پرموشن کے طریقہ کو متنازمہ بنانے اور 28 سال سے مختلف پوسٹوں کی اپ گریڈیشن نہ ہونے محکمہ لاء ڈیپارٹمنٹ فنانس کی جانب سے پرموشن و اپ گریڈیشن کی فائلوں کو غائب کرنے کیخلاف پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان سی بی اے ایپکا بی اینڈ آر کے زیر اہتمام جمعرات دن گیارہ بجے چیف انجینئر کمپلیکس سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ چمن پھاٹک سے سینکڑوں ملازمین و مزدور نے پر امن احتجاجی ریلی نکال کر ریڈ زون میں احتجاجی ظاہرہ کیا دس سال سے پرموشن نہ ہونے اور 28 سال سے اپ گریڈیشن نہ ہونے کیخلاف بھر پور آواز اٹھائی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کے صدر قاسم خان نے کی۔ سینکڑوں ملازمین نے ریڈ زون میں دھرنا دیکر پر موشن اور اپ گریڈیشن کیلئے شدید نعرے بازی کی۔ا س موقع پر عابد بٹ بابو لاشاری محمد عمر جتک محمد رفیق گشکوری میر افضل مینگل گل محمد محمد عمر بنگلزئی عطا ء محمد مری اوردیگر نے خطاب کیا۔ قاسم خان نے کہا کہ ملازمین کی پر موشن اپ گریڈیشن کے حق سے دستبردار نہیں ہونگے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پرموشن کے طریقہ کو متنازمہ بنانے اور 28 سال سے مختلف پوسٹوں کی اپ گریڈیشن نہ ہونے کیخلاف احتجاج جاری رہے گا۔بی اینڈ آر کے تمام ملازمین اور مزدور تیاری کریں سول سیکرٹریٹ کے اندر اچاک احتجاج کیا جائے گا اس موقع پر عابد بٹ بابو لاشاری محمد عمر جتک محمد مسلم ماسٹر خدائے رحیم گل کاکڑ محمد رفیق گشکوری میر افضل مینگل عطا محمد مری محمد عمر بنگلزئی اور دیگرہرہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے لازمین کی پرموشن کے کیس کو بلاوجہ الجھانے اور دیگر محکموں کی طرح ڈیپارٹمنٹل پرموشن کا طریقہ کار بحال نہ کرنے کیخلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا۔قاسم خان نے کہا کہ افسر شاہی نے جان بوجھ کر ملازمین کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا ہے۔ 2016 سے ایک ملازم کی پرموشن نہیں ہوئی جبکہ بی اینڈ کے علاوہ تمام محکمے اپنے لازمین کی پر موشن سنیارٹی لسٹ کے مطابق کررہے ہیں۔ اپنے ملازمین کا استحصال اور حق تلفی تسلیم نہیں کی جائے گی پرموشن اپ گیڈیشن کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ کوئٹہ میں ملازمین سراپا احتجاج بن چکے ہیں یونین اگلے مرحلے میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے ساتھ مل کر بلوچستان بھر میں اہم شاہراہوں پر احتجاجی مظاہروں کی کال دے گی بلوچستان حکومت سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق صوبے میں سن کوٹہ بحال کرنے کانوٹیفکیش جاری کرے تاکہ پوسٹوں کی فروخت اور غیر قانونی بھرتیوں کا سلسلہ رک سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں