گوادر بلدیاتی انتخابات اقلیتی امیدوار فارم بحال،حق دوتحریک اور ترقی دو پینل کے پانچ اقلیتی امیدواران بلا مقابلہ کامیاب

گوادر(انتخاب نیوز)سول سیشن جج گوادر کی عدالت نے اقلیتی کونسلراں کے فارم بحال کردیئے ،گوادر پسنی جیونی کے آر اوز نے بلدیاتی انتخابات میں ایم سی ہسنی یوسی چربندن یوسی کلگ کلانچ،یوسی چب کلمتی ،یوسی کلدان،یوسی پانوان گنز ، یوسی پلیری کے اقلیتی کونسلراں کے فارم لوکل گورنمنٹ کے ایکٹ الیون کے تحت رد کردیئے تھے ،بحال ہونے والے اقلیتی امیدواروں میں چھ ترقی دو اور حق دو تحریک کے اتحاد سے ہے۔جبکہ گنزپانوان یوسی میں بحال ہونے والے امیدوار کا تعلق جے یو آئی سے ہے ، اقلیتی نشستوں حق دوتحریک اور ترقی دو پینل کے پانچ اقلیتی امیدواران بنا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق ترقی دو اور حق دو پینل نے یوسی سربندن ، یوسی چربندن، یوسی کلگ کلانچ، یوسی پلیری، یوسی،کلدان میں اقلیتی نشستیں بلامقابلہ جیت لیں ہیں ، جبکہ یوسی گنز پانوان میں جمیعت علمااسلام نے اقلیتی نشست بلا مقابلہ جیت لی،ضلع گوادر کی تیرہ یوسیز سے چھ پر اقلیتی امیدوار بلامقابلہ اور پانچ نشستوں پر حق دو تحریک اور ترقی دو پینل اتحاد کے ایک نشست جے یو آئی کا امیدوار بلامقابلہ جیت لیا ۔جبکہ یوسی دو سربندن یوسی پانچ پیشکان میں اقلیت کسان ورکر اور خواتین کی نشستوں پر حق دو تحریک کے امیدواران بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں، یوسی تین ڈھور گھٹی گوادر کے کسان ورکر خواتین کی نشستوں پر بی این پی اور اس کے اتحادی بلامقابلہ کامیاب رہے ،یوسی نمبر تیرہ بسول اورماڑہ اور یوسی نمبر 12 کلمت پسنی میں کسان ورکر خواتین کی نشستوں پر مھیم نوری پینل کے امیدوار نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کی ۔ترقی دو پینل کو گوادر جیونی کے تین یوسیز پر حق دو تحریک کو دو یوسیز پر مجموعی طور دونوں اتحادیوں کو پانچ یوسیز پر مکمل برتری حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق مھیم نوری پینل کو پسنی اورماڑہ کی دو یوسیز پر جبکہ بی این پی کو گوادر کی ایک یوسی پر مجموعی طور دونوں اتحادیوں کو تین یوسیز پر برتری حاصل ہے ۔یوسی چب کلمتی یوسی چربندن میں دونوں اتحادوں کے تین تین کونسلر ہیں جبکہ باقی تین یوسیز پر ترقی دو پینل حق دو تحریک اتحاد اور نوری پینل بی این پی اتحاد میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں