پولیس کی روایتی غفلت، چاغی میں ڈاکو راج برقرار، متعددزمیندارزرعی آلات سے محروم
چاغی(نمائندہ انتخاب نیوز)چاغی شہر اور گردونواح میں ڈاکو راجسے عوام غیرمحفوظ ہوچکے ہیں ، زمینداروں کےٹیوب ویل کے شمسی پلیٹیں محفوظ نہیں ہیں،چاغی شہر میں چوری کے ہاے روز وارداتیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، حکام نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق چاغی شہرمیں جراہم کی داستان نہ ختم ہونے والی ہیں اب چاغی میں زمینداروں کے شمسی پلیٹیں محفوظ نہیں ہیں چاغی اور گردونواح کے شہری اب خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں چاغی شہر میں گزشتہ ایک مہینے سے زمینداروں کےٹیوب ویلوں سے شمسی پلیٹیں محفوظ نہیں ہیں چاغی بیشری میں حاجی شیر محمد ساسولی کے شمسی پلیٹیں، لیجے کاریز میں آغا صلاح الدین شاہ،کے شمسی پلیٹیں، شے سالار میں فقیر محمد لانگو کے ٹیوب ویل سے ٹریکٹر ،اور لشکرآپ کے ایریا سے سائپاہ لوڈ گاڑیوں کے پرزہ پاٹ کے سامان ڈاکوو¿ں نے آسانی کے ساتھ لے گئے ہیں، چاغی شہر میں چوری ڈکیتی کے واقعات انتہائی ناخوشگوار صورتحال کی نشاندہی کررہی ہیں ،جس پر چاغی کے عوام کو شدیدتشویش ہے۔ضلع چاغی انتظامیہ عوام کے تحفظ میں ناکام نظر آرہی ہے اور ڈاکو و چور مکمل آزادی کے ساتھ عوام کولوٹنے میں مکمل آزاد نظر آرہے ہیں۔چاغی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پریشان کن ہے۔ چاغی شہر میں اچانک چوری و ڈکیتی کے واقعات سے عوام خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ضلع چاغی انتظامیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان واقعات کے سدباب کے ساتھ ساتھ ان واقعات میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرکے عوام کو تحفظ فراہم کریں۔ چاغی کے عوامی حلقوں نے ایم پی اے چاغی میر عارف جان محمد حسنی، کمشنر رخشان ڈویڑن عطاالرحمن اور ،ڈی سی چاغی حسین جان ،وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہیں کہ چاغی میں چوری وڈکیتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر عوام کو تحفظ فراہم کریں اور چاغی کے زمینداروں کی ٹیوب ویلوں سے چوری شدہ شمسی پلیٹیں برآمد کیئے جائیں۔


