خواتین مرد سیاسی کارکنوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کررہی ہیں، نیشنل پارٹی خواتین ونگ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام لیبر کالونی مشرقی بائی پاس سریاب میں خواتین کی پروقار شمولیتی تقریب منعقد ہوئی۔ شمولیتی تقریب میں بی بی حلیمہ، بی جی صدگنج، بی بی فضیلہ، بی بی شازیہ، بی بی کلثوم، بی بی حمیرا کی سربراہی میں مقامی درجنوں سیاسی و سماجی خواتین رہنماو¿ں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر و رکن مرکزی کمیٹی حاجی عطاءمحمد بنگلزئی، صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ، سلمی قریشی، سعدیہ بادینی، فریدہ بلوچ، ثمیہ حیات باروزئی، بی بی حلیمہ اور بابو بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی خواتین ونگ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ خواتین کے سوال پر شعور و آگاہی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عملی طور پر سیاسی عمل کا حصہ بنانے کی جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کررہی ہے۔ یہ سیاسی عمل قائد عوام ڈاکٹر مالک بلوچ کی مخلص قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پورے بلوچستان میں جوش ولولے کے ساتھ جاری ہے صرف گزشتہ ہفتے سریاب کوئٹہ میں دو بڑی خواتین کی پارٹی میں شمولیتی تقاریب اس بات کو عیاں کرتی ہے کہ مرد سیاسی کارکنوں کے شانہ بشانہ نیشنل پارٹی کی خواتین ونگ اپنے حقوق کے حصول کے لیئے جہد مسلسل میں مصروف عمل ہے چونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ آبادی کے نصف حصے سے زائد تعداد خواتین پر مشتمل ہے جو کہ بدقسمتی سے قدامت پرست معاشرے میں زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے رہ گئی ہے چناچہ نیشنل پارٹی شعوری سطح پر خواتین کو سیاسی میدان میں منظم کررہی ہے تاکہ ان کے بہتر مستقبل کے حصول اور انہیں محفوظ بنایا جا سکے آج کی لیبر کالونی مشرقی بائی پاس شمولیتی تقریب بھی اسی جدوجہد کی کڑی ہے۔ مستقبل قریب میں خواتین کی مزید شمولیتی تقاریب پورے بلوچستان سمیت کوئٹہ میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے آخر میں نئے شمولیت اختیار کرنے والے خواتین کو پارٹی پرچم بھی پہنایا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار، صوبائی لائرز سیکرٹری ایڈوکیٹ جلیل لانگو، ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری اور یونس بلوچ بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں