ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد ریکارڈ کمی
اسلام آباد (انتخاب نیوز)ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوگئی، ملک میں موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈکی گئی، اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ جولائی سے اکتوبر تک ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 348 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 52 فیصد کم ہے، مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2022ءتک کی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 1.332ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جاری مالی سال کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 9.14 فیصد اور سویابین آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر850 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی۔


