فیفا ورلڈ کپ، مراکش سے شکست، بیلجئم کے دارالحکومت برسلزمیں جلاؤ گھیراؤ

براسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2022 میں اتوار کو ایک اور اپ سیٹ ہوا جب مراکش نے چار مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن بیلجئم کو 0-2 سے شکست دی۔ مراکش نے ورلڈ کپ میں 24 برس بعد فتح حاصل کی جسے مراکش کے شائقین نے بھرپور انداز میں منایا وہیں بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں کئی مقامات پر فٹ بال شائقین نے جلاؤگھراؤکیا۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کین کا استعمال بھی کیا جب کہ درجنوں کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں