نوشکی کے اسکولوں اور ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات میسر کی جائیں گی، رکن صوبائی اسمبلی بی این پی

نوشکی (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ایم پی اے نوشکی میر محمد رحیم خان مینگل نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم ہر انسان کی بنیادی حق ہے اور ان سہولیات کو نچلی سطح پر ہر گاؤں اور دیہات تک بہم پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے جس پر کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ڈسپنسری درزی چاہ، بوائز ہائی اسکول درزی چاہ، گرلز مڈل اسکول درزی چاہ، بی ایچ یو عیسی چاہ بوائز ہائی لسکول عیسیٰ چاہ اور گرلزہائی اسکول عیسیٰ چاہ کا معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشکی خالد خرم میر محمد علی خان مینگل اور بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے کے ضلعی عہدیداروں حاجی منیر احمد مینگل لیاقت ایڈوکیٹ اور میر خان کے علاوہ بی این پی کے علاقائی عہدیداران، بلدیاتی کونسلرز اور معتبرین بھی ایم پی اے نوشکی کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے سول ڈسپنسری درزی چاہ و بی ایچ یو عیسی چاہ کے علاوہ گرلز و بوائز ہائی اسکول درزی چاہ اور عیسیٰ چاہ کے ذمہ داران و ہیڈماسٹر صاحبان سے ان کے مسائل سنے اور بلڈنگ رہائشی کوارٹر اساتذہ کرام کی کمی، درس و تدریسی اشیا کی کمی، لیبارٹری اور لائبریری کی فقدان، ادویات کی کمی اور جدید سہولیات صحت کے فقدان کا نوٹس لیا۔ دریں اثنا علاقائی معتبرین نے ایم پی اے نوشکی میر محمد رحیم خان مینگل اور ڈی سی نوشکی خالد خرم کی توجہ سیلاب متاثرین اور سیلاب سے انفرا سٹرکچر کے نقصانات کی جانب بھی مبذول کرائی، جس پر ایم پی اے نوشکی میر محمد رحیم خان مینگل نے ڈی سی نوشکی کو ھدایت کی کہ وہ ضلعی سطح پر تمام محکموں کے سربراہوں کا مشترکہ پروگرام بنائیں اور میرے ساتھ وقت مقررہ کریں تاکہ ضلعی سربراہوں کی موجودگی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جاسکے اور موقع پر ہی نقصانات کی رپورٹ اور تخمینہ لگائی جا سکے اور متاثرین کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ اس سے قبل ایم پی اے نوشکی میر محمد رحیم خان مینگل نے نوشکی ٹو زاروچاہ روڈ کے مختلف حصے اور پل جو سیلاب سے متاثر ھو چکے تھے کا معائنہ کیا اور نوشکی ٹو درزی چاہ براستہ ہزارجفت روڈ جس کا کام بھی ابھی تک مکمل نہیں ھے جو سیلاب سے بڑی طرح متاثر ھو چکا ھے کے متاثرہ حصوں کا بھی معائنہ کیا۔ جس پر انہوں نے محکمہ کو ھدایت کی کہ روڈ کے متاثرہ حصوں کا کام معیاری انداز میں جلد مکمل کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں