سبزآب کی تاریخ میں کسی میر و معتبرنے کسی کو زمین نہیں دیا، رہائشی

کوئٹہ :پنجگور کے علاقے سبزآب کے رہائشی مولوی رحیم جان محمد حسنی حاجی عبداللہ ساسولی نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں ساسولی میروانی محمد حسنی ہزاروں کی تعداد میں آباد ہے پنجگور کے علاقے سبز آب میں ہمارے قبیلے کے افراد کئی پشتوں سے آباد ہے یہاں کے لوگ زمیندار اور مالدار ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہو ں نے کہاکہ گزشتہ روز ایک قبیلے کی جانب سے پریس کانفرنس میں جو الزامات لگائے تھے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہمیں لینڈ مافیا قراردیاگیا اگر ان کے پاس ثبوت ہے تو پیش کریں الزامات تو کوئی بھی کسی پر لگا سکتا ہے جن لوگوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ زمین میر محمود خان گچگی نے دیا ہے ان کا سبزآب میں کوئی ملکیت نہیں ہے اور پریس کانفرنس کرنے والوں نے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے کہاکہ یہ زمین میر محمود خان نے دئیے ہیں سبزآب کی تاریخ میں کسی میر و معتبرنے کسی کو زمین نہیں دیا ہے جنہوں نے ہم پر الزام لگانے کی کوشش کی ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور میر اسد بلوچ نے پنجگور کے عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا ان وعدوں کو پورے کیے جارہے ہیں اور آئندہ بھی ان کو عام انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں