بی اے پی کے رکن صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ کو بلوچستان کابینہ میں شامل کرنیکا فیصلہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ کو کا بینہ میں شامل کر نے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بی اے پی کے رکن صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ کو صوبائی مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایڈوائس گورنر بلوچستان کو ارسال کر دی گئی جس کی منظوی کے بعد مٹھا خان کاکڑ کو بطور مشیر صوبائی کا بینہ میں شامل کر لیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


