بلوچستان کے سرکاری اور بلدیاتی ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی، لیبر فیڈریشن کا احتجاج کا فیصلہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ واسا بی ڈی اے اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کاروپوریشن سمیت اندرون بلوچستان میونسپل اداروں کے ملازمین اور درجہ چہارم کے مزدوروں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے اقدامات نہ ہوسکے۔ سینکڑوں ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے پڑنے کا خدشہ کوئٹہ و اندرون بلوچستان محکمہ واسا اور میونسپل اداروں کے ریٹائرڈ اور فوت ہونیوالے درجنوں ملازمین گریجویٹی اور پنشن واجبات سے محروم ملازمین و مزدوروں کا کوئی پر سان حال نہیں۔تفصیلات کے مطابق نومبر میں متعدد محکموں کے ملازمین کو 17 نومبر تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی نہیں تھی جس کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتججی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں رواں ماہ بھی دس دسمبر تک ان ریگولر ملازمین اور پنشنرز کو واجبات اداکرنے کیلئے احکامات جاری نہ ہوسکے جس ملازمین میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے اس حوالے سے بلوچستان لیبر فیڈریشن نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان لیبر فیڈڑیشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیزشاہوانی عبدالمعروف آزاد عابد بٹ عاڑف خان نچاری دین محمد محمد حسنی محمد عمر جتک منظور احمد فضل محمد میر زیب شاہوانی ملک وحید کاسی ظفر خان رند حبیب اللہ لانگو حاجی غلام د ستگیر نے حکومت سیکرٹری بی ایل جی بورڈ سیکرٹری فنانس کی جانب سے تنخواہوں و پنشن کی لیٹ ادائیگی کی پالیسی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے ایسے اقدامات ملازمین کے مسائل میں اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی ہر ماہ یکم تاریخ کو ادائیگی کیلئے پالیسی بنائی جائے اور ملازمین و مزدوروں کو اپنی تنخواہوں پنشن کیلئے سڑکوں پر نکلنے مجبور نہ کیا جائے مزدور رہنماؤ ں نے کہا کہ میو نسپل اداروں اور دیگر محکموں میں سپریم قورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود براہراست بھرتیاں کی جا رہی ہیں بلوچستان حکومت عدالتی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین کی خالی پوسٹوں پر غیر قانونی بھر تیوں کاسلسلہ فوری رکوائے کیونکہ ایسی تمام بھرتیاں جو لاکھوں روپے کے عوض ہورہی ہیں یہ منسوخ ہوسکتی ہیں اور عدالتوں میں چیلنج بھی کیونکہ موجودہ دورانیہ میں ہونیوالی بھرتیوں کی فنانس و ایس اینڈ جی اے ڈی سے منظوری نہیں ہے ایسی بھرتیاں مکمل غیر قانونی ہیں اور اداروں میں بھر تیو“ کے نام پر پھرنے والے ایجنٹ غریب عوام سے بھرتیوں کیلئے لاکھوں روپے لے چکے ہیں جو سب ڈوب جائیں گے ملازمین اور عوام ایسے ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں بلوچستان لیبر فیڈریشن ایسے غیر قانونی اقدامات اور تنخواہوں م پنشن کی لیٹ ادائیگی کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جلد احتجاج دھرنوں و مظاہروں کی کال دے گی۔


